سکرے…….عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لاطینی امریکا میں نوآبادیاتی دور کے دوران گرجا گھروں میں ہونے والے سنگین گناہوں پر معافی مانگ لی ہے۔ ارجنٹائن کے پوپ فرانسس لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ ہیں ،پوپ فرانسس نے لاطینی امریکا کے ملک بولیویا میں سماجی کارکنوں ،کسانوں ،مزدوروں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی استعماریت کی بات کی جاتی ہے،تو ان کی نظر گرجا گھروں میں ہونے والی سرگرمیوں پر جاتی ہے،جہاں امریکا کے مقامی شہریوں کیخلاف خدا کے نام پر کئی سنگین جرائم کیےگئے اور اس پر وہ عاجزی سے معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف چرچ کے جرائم کیلئے نہیں بلکہ ان تمام جرائم کیلئے معافی مانگتے ہیں جن میں مقامی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔پوپ فرانسس وہ پہلے پوپ بھی ہیں جنہوں نے رنگ ،نسل اورمذہب سے بالاتر ہو کر ایک تقریب میں معذور افراد کے پیر دھوئے اور ان کے پیروں کو بوسہ بھی دیا اور یہ پہلی بار تھا کہ پیر دھونے کی اس رسم میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا، ان افراد میں کچھ مسلمان بھی تھے۔ پوپ فرانسس جسمانی طور پر مختلف امراض میں مبتلا یا غریب ، لاغر اور مزدوروں کے ساتھ انتہائی محبت سے پیش آتے ہیں۔