لکھنؤ(بیورو) اترپر دیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یا دو نے پو لیس افسران اور ملا زمین کی خدما ت سے متعلق معاملوں کا بر وقت تصفیہ کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں کی عرض داشتوںکا وقت سے تصفیہ نہ کر نے پر متعلقہ افسرسے جواب طلب کیا جائے گا ہدایت میں پو لیس فورس میں بر سر کار ہر کیڈرکے افسران اور ملا زمین کی خدمات سے متعلق معاملوں جیسے ترقی ، اے ۔ سی ۔ پی ، تعطیل ، ڈیو ٹی سے غیر حا ضری ، پنشن ، گریچویٹی ، محکمہ جا تی کارروائی کے نتیجے میں سزا پر دی گئی عرض داشتوں وغیرہ کا بر وقت تصفیہ کر نے کے لیے کہا گیا ہے ۔
پر نسپل سکریٹری داخلہ انل کمار گپتا نے بتایا کہ ڈائر یکٹر جنرل پو لیس اور تمام متعلقہ افسران کو ضر وری ہدایات جا ری کی گئی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے سبھی زونل پو لیس اسپکٹر جنرلوں ، ڈپٹی انسپکٹر جنرلوں ، سینئر سپر نٹنڈنٹ پو لیس ؍ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل پو لیس ڈائریکٹر جنرل ، پو لیس صدر مقام الہ آباد اور فائننس کنٹرولر پولیس صدر مقام الہ آباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر جمعہ کو ایسی عرض داشتوں کی سماعت اور ان کا تصفیہ یقینی بن
ائیں ۔
ہدایتوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکا روں سے مو صول عرض داشتوں کو رجسٹرڈ میں سلسلہ وار درج کیا جائے گااور تصفیہ کی گئی عرض داشتوں کی صورت حال سے متعلق افسرا ور ملا زم کو مطلع کر تے ہوئے ضرورت کے مطابق حکومت کو بھی واقف کرایا جائے گا۔