مظفر نگر(وارتا)۔ ضلع کے منصور پورعلاقے میں آج علی الصباح پٹرول بھروانے کے بعد تنازعہ میںبدمعاشوںنے پٹرول پمپ ملازم کو گولی مار کرقتل کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہلی ہردوار قومی شاہراہ پر آج علی الصباح پٹرول پمپ پر موٹر سائیکل پرسوار دونوجوان پٹرول بھروانے کے لئے آئے۔
پٹرول بھروانے کے بعد جتیندرشرماملازم کے ساتھ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کا تنازعہ ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ کچھ دیر کے بعد موٹر سائیکل پرسوار دونوںنوجوان پٹرول پمپ پرپہنچے اور یتیندر کوگولی مار دی۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس بدمعاشوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔