حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ پپیتا کینسر جیسے مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی میں پپیتے کے اجزاء پر کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پپیتے میں ایسے جراثیم کیش اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے پتوں میں بھی ایسے جراثیم کیش اجزا موجود ہوتے ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کے کینسر سمیت جگر، لبلبہ اور پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔