نئی دہلی: پچھلے ہفتہ دیہی بجلی کاری پروگرام کے دوران مزید 105 دیہاتوں میں بجلی پہنچائی گئی۔ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”دین دیال اپادھیائے کے گرام جیوتی یوجنا کے تحت 4 سے 10 اپریل کے دوران 105 گاؤں کو بجلی دی گئی۔ ان میں سے 9 اڑیسہ کے 7 جھارکھنڈ کے 14 یوپی ،8 اروناچل پردیش، 10 بہار کے 38 آسام ،4 چھتیس گڑھ، 6 مدھیہ پردیش اور 9 راجستھان کے ہیں۔