بھاگ دوڑ والی زندگی میں وقت نہ مل پانے کی وجہ سے روزانہ مارکیٹ جا کر پھل سبزیاں خریدنا ممکن نہیں ہوتا۔ گھر میں فریج تو ہے ہی یہ جان کر ایک بار مارکیٹ جا کر ڈھیر سارے پھل اور سبزیوں کو خریدنا آسان لگتا ہے۔ اس سے روزانہ مارکیٹ جانے سے نجات مل جاتی ہے۔ خریدی گئی سبزیاں اور پھل کو تازہ رکھنے کے لئے فریج میں رکھ دیا جاتا ہے اور یہ بات ذہن میں رہتی ہے کہ اب تو یہ چیزیں بہت دنوں تک فریش تو رہیں گی ہی۔ کیا پھل سبزیاں فرج میں رکھ دینے سے ہی آپ کی ذمہ داری پوری ہو جاتی ہے یقینا نہیں۔ انہیں فرج میں رکھنے کا صحیح طریقہ بھی آنا چاہئے۔ اگر فرج میں یہ چیزیں صحیح طریقے سے نہیں رکھی گئی تو یہ خراب بھی ہو سکتی ہیں۔ پھل اور سبزیاں خراب نہ ہوں اس کے لئے مارکیٹ سے لاتے ہی انہیں چھانٹ کر اور گنگنے پانی س
ے دھونے کے بعد فرج میں رکھیں۔ ایسا کرنے سے بیکٹیریا مر جائیں گے اور ساتھ ہی سبزیوں کے جلد خراب ہونے کا امکان ختم ہو جائے گا۔ پتے دار سبزیاں ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھو کر اور سڑی گلی سبزیاں ہٹانے کے بعد ہی اسٹور کریں۔
لیکن ان سبزیوں کو ہوا میں سکھانے کے بعد ہی اسٹور کریں۔ اگر ہری پتے دار سبزیوں میں تھوڑی بھی نمی رہے گی تو وہ جلدی خراب ہو جائیں گی۔ ہری پتے دار سبزیوںکو کچن پیپر میں لپیٹ کر اور پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ہی فرج میں رکھیں۔ بیشتر عورتیں ٹماٹر کو فریش رکھنے کے لئے ریفریجریٹر میں ہی رکھتی ہیں مگر یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ کیونکہ ٹھنڈے میں ٹماٹر کافلیور اور ٹیکسچر دونوں ہی ختم ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر کو فریش رکھنے کے لئے کمرے میں کھلے طور پر رکھیں تو ہی اچھا ہے۔ مگر اس کے لئے ٹماٹر کے ڈنٹھل کو نہ کاٹیں ۔ سبزیاں اور پھل کو فریج میں رکھنے سے پہلے اس کی بھی معلومات کر لیں کہ فرج کا سیل ٹھیک ہے یا نہیں۔ کیونکہ بار بار فرج کھولنے سے اس کا سیل خراب بھی ہو جاتا ہے اگر ایسا ہے تو فریج کی کولنگ متاثر ہوتی ہے اور بجلی بھی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ فرج کا سیل ٹھیک ہے یا نہیں اس کا پتہ لگانے کے لئے کسی نوٹ کو فرج کے کنارے پر رکھ کر دروازہ بند کر دیں۔ اگر نوٹ نیچے گر جاتا ہے تو سیل ڈھیلی ہے اور اسے فورا بدلوانے کی کوشش کریں۔ فرج میں سبزیوں کو زیادہ وقت تک فریش رکھنے کے لئے انہیں سوراخ والے زیپر بیگ میں اسٹورکریں۔ اس بیگ میں سبزیاں اور پھل کو اسٹور کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سبزیوں کو ہوا اور نمی ملتی رہے گی اور وہ زیادہ دنوں تک تازہ رہیں گی۔