نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) دہلی کی ایک زیریں عدالت نے پھولن دیوی قتل کیس کے ملزم شیر سنگھ رانا کو عمرقید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج بھرت پراشر نے 12 اگست کو سزا کی مدت پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ملزم رانا کو عدالت نے 8 اگست کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور دوسرے ملزمان کو شواہد کی کمی کی وجہ سے بری کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکو سے ممبر پارلیمنٹ بننے والی پھولن دیوی کا قتل 25 جولائی 2001 کو یہاں اشوک روڈ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ مرزا پور سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ تھیں۔ فریق استغاثہ نے ملزم رانا کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کی دلیل تھی کہ منصوبہ بند طورپر پھولن دیوی کا قتل کیا گیا تھا، اس لئے رانا کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔ دوسری طرف فریق دفاع نے قصوروار کی عمر کو دیکھتے ہوئے کم سے کم سزا دیئے جانے کی درخواست کی تھی۔ رانا نے بذات خود عدالت سے فریاد کی تھی کہ اس قتل کیس کے دوسرے 10 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے، اس لئے اسے بھی معاف کردیا جانا چاہئے۔
یو ا