اعظم گڑھ پھولن سینا کی ضلع اکائی کے تحت مہتا پارک میں دیاجارہادھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔جمعہ کو دھرنے
کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ضلع جیت نشاد نے کہا کہ مہاراج گنج تھانہ حلقہ میں ناجائز شراب کا کاروبار زوروشور سے جاری ہے لیکن انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔کئی پولیس انتظامیہ کو شکایت درج کرانے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے پھولن سینا کے ریاستی سکریٹری راجیندر پرساد نشاد نے کہا کہ ضلع میں پھولن سینا کے کارکنان کے تحت دیگر غریب اور بے بس افراد پر مظالم میں اضافہ ہورہا ہے لیکن محکمہ پولیس کوئی مناسب قدم نہیں اٹھارہا ہے۔دھرنے کو پردیپ نشاد نے بھی خطاب کیا۔صدارت ضلع سرپرست ہنس راج نشاد نے کی۔اس موقع پر جسونت نشاد، ہری نشاد، کومل نشاد، رام چندرنشاد، آشادیوی، نرمل
نشاد، منو نشاد، ہری رام، شیوناتھ نشاد وغیرہ موجودتھے۔