لندن: پہلی جنگ عظیم کو 100 سال مکمل۔ لندن میں پہلی جنگ عظیم گیلی پولی کی جنگ کو 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، نواز شریف سمیت عالمی رہنماوں نے شرکت کی اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز لندن میں پہلی جنگ عظیم کو 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، شہزادہ ولیمز، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ترکی کے وزیر اعظم، پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف سمیت عالمی رہنماوں نے شرکت کی اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔ یہ تقریب گیلی پولی کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی یادگار میں منعقد کی گئی، گیلی پولی کی یہ جنگ 1915ء میں برطانیہ نے اتحادیوں سے مل کر ترکی کے خلاف جنگ لڑی گئی جس میں ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں 86000 ترک فوجی تھے جبکہ 45000 اتحادی فوجی مارے گئے جن میں 25000 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فرانس کے 10 ہزار جبکہ آسٹریلیا 5 ہزار فوجی مارے گئے گیلی پولی کی اس جنگ میں45000 ہلاکتوں کے باوجود بری طرح شکست ہو گئی تھی۔