احمد آباد ۔دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان کیون پیٹرسن نے راجستھان رائلس کے خلاف ملی زبردست شکست کے بعد کہا ہے کہ ان کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ غلط تھا ۔آئی پی ایل سات میں دہلی کی کارکردگی پہلے سے بھی خراب رہی ہے اوروہ 11 میں سے صرف دومیچ ہی جیت سکی ہے ۔ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی دہلی کو راجستھان کے خلاف62 رنز کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ میچ کے بعد پیٹرسن نے کہا مجھے اس ہار کے لئے ذمہ داری لینی ہوگی کیونکہ ٹاس کے دوران میرا فیصلہ غلط ہو گیا ۔انہوں نے کہا یہاں کی پچ کافی سست تھی اور حالت صحیح نہیں تھی ۔یہ ایک نئی اور نوجوان ٹیم ہے اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اگلے سال ہم بہتر کارکردگی کریں ۔
دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان پیٹرسن نے ٹاس جیت کر پہلے راجستھان کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی ۔ ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 201 کا اسکور بنا دیا ۔اسکے سامنے دہلی صرف 139 رن ہی بنا سکی ۔