لکھنو: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کی نامزدگی کا کام منگل کوختم ہو گیا۔ ۹اکتوبر کوہونے والی پہلے مرحلہ کی پولنگ کیلئے کل ۲۱۱ امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی بھرے۔ نامزدگی کے پہلے دن ضلع پنچایت رکن عہدہ کیلئے ۹۹، اور دوسرے و آخری دن ۱۱۲ امیدواروں نے اپنے پرچے بھرے۔ اسی طرح مقامی پنچایت رکن عہدہ کیلئے بخشی کا تالاب سے ۸۰۹ اور چنہٹ ترقیاتی بلاک میں ۳۴۸ امیدواروں نے پرچے بھرے۔ ضلع پنچایت کیلئے ۸ وارڈوں اور مقامی پنچایت رکن عہدہ کیلئے بخشی کا تالاب اور چنہٹ میں ۹اکتوبر کوووٹ ڈالے جائیں گے۔
راجدھانی لکھنو¿ میں پہلے مرحلہ کے الیکشن کیلئے نامزدگی کا کام منگل کو مکمل ہو گیا۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ کیلئے ہونے والی نامزدگی کے دوسرے دن خواتین کی محفوظ نشستوں پر نامزدگی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے دن انکیتا یادو اور مایا یادو نے اپنا پرچہ بھرا جبکہ وارڈ نمبر تین سے بی ایس پی کے کوشل کشور راوت اور وارڈ نمبر پانچ سے بھارتیہ کسان یونین کی خاتون صدر ببلی گوتم نے اپنا پرچہ نامزدگی بھرا۔
بی ڈی سی کیلئے ۱۰۵۶امیدواروں نے بھری نامزدگی :- منگل کو پہلے مرحلہ کی پولنگ کیلئے منعقد ہوئے نامزدگی کے کام میں ضلع پنچایت رکن عہدہ کیلئے وارڈ نمبر ایک سے آٹھ تک کیلئے پرچے بھرے گئے۔ وہیں وارڈ نمبر ایک ، پانچ، چھ اور آٹھ خاتون محفوظ وارڈوں کیلئے خواتین نے اپنی دعویداری پیش کی ان میں ضلع پنچایت رکن عہدہ کیلئے کل ۲۱۱امیدواروںنے پرچے بھرے جبکہ بی ڈی سی عہدہ کیلئے بخشی کا تالاب اور چنہٹ میں ۱۰۵۶ امیدواروں نے پرچے بھرے ۔
عہدہ کیلئے ۱۳۱ خواتین میدان میں:- ۹اکتوبر کو پہلے مرحلہ کی پولنگ میں ضلع پنچایت رکن عہدہ کے ایک سے لیکر آٹھ وارڈ تک اور مقامی پنچایت کے بخشی کا تالاب اور چنہٹ ترقیاتی بلاک کے سبھی وارڈ میں ووٹنگ ہوگی۔ ضلع پنچایت رکن وارڈ ایک، پانچ ، چھ اور آٹھ خاتون محفوظ نشست ہونے کے سبب اس پولنگ میں حصہ لینے کیلئے ضلع پنچایت رکن عہدہ کیلئے کل ۲۱۱ نامزدگی میں سے ۱۳۱ خاتون امیدوار ہیں۔