گورکھپور :پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ کے انتخاب کیلئے نامزدگی کاکام منگل کو پوراہوگیا۔آخری دن ضلع پنچایت رکن کے لئے ۱۰۴جب کہ مقامی پنچایت رکن کےلئے ۱۱۰۱ امیدوار وں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔مقامی پنچایت رکن کیلئے سب سے زیادہ کھورا بارمیں ۲۷۲،برہم پور میں ۲۰۲،سردار نگرمیں ۲۴۶اورپپرائج میں ۲۰۷ پرچہ نامزدگی بھرے۔ پہلے مرحلہ کیلئے اب تک ضلع پنچایت رکن کیلئے ۳۱۰ جب کہ مقامی پنچایت کےلئے کل ۲۹۳۷ پرچہ نامزدگی بھرے گئے ۔
آج سے پرچوں کی جانچ کا کام شروع ہوگیاہے جو کل تک چلے گا۔ ۳اکتوبرکو صبح آٹھ بجے سے تین بجے تک واپسی اوراسی دن تین بجے کے بعد علامتی نشان الاٹ کیاجائے گا۔۹ اکتوبر کو صبح ۷ بجے سے شام ۵ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔دوسرے مرحلہ کےلئے بھی پرچوں کی فروختگی شروع ہوگئی ہے۔ایک اورتین اکتوبرکونامزدگی ہوگی۔نامزدگی کے پہلے دن کے مقابلے میں منگل کوپرچہ داخل کرنے والوںکی تعداد کم رہی۔آخری دن ہونے کی وجہ سے احتیاطاًزیادہ تر لوگوں نے دوشبہ کوہی پرچہ داخل کردیاتھا۔ منگل کے دن چرگاواں بلاک کے وارڈ نمبر ۵۵سے رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹروملیش پاسوان اوروارڈ نمبر ۲۸سے سابق رکن اسمبلی چندریش پاسوان کی اہلیہ سریتاسمیت کئی لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔