سینچورین ۔ویسٹ انڈیز ٹیمکی پہلے ٹسٹ میںافریقہ کے ہاتھوں فالوآن کھانے کے باوجود شکست ہوگئی۔پروٹیز بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سبب کالی آ ندھی پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آ ن کا شکار ہوگئی تھی۔اس طرح افریقہ نے یہ مقابلہ دوسو بیس رن اور اننگ سے جیت کر سیریز میں ایک صفر سے برتری بنالی۔اس سے قبل ڈیون اسمتھ 35 اورکریگ براتھ وائٹ 34رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے۔ ورنن فلینڈر4،مورنی مورکل تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ایک سواکتیس رن پر سمٹ گئی۔اس سے قبلجنوبی افریقہ نے ہاشم آ ملہ کی ڈبل،اے بی ڈی ویلیئرز اور وان زائل کی سنچریوں کی بدولت 5وکٹوں پر 552رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈین نے اننگز کا اچھا آ غازکیا اور 72کے مجموعی اسکور پر ڈوین اسمتھ 35رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کریگ براتھ وائٹ بھی کو ورنن فلینڈ رنے چلتا کیا۔ لیون جانسن اورمارلون سیموئلز نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور میچ کا اسکور 117کا پہنچایا تاہم وہ 31رنز بناکر ایبٹ کی گیند کا نشانہ بننے۔سیموئلز 33رنز بناکر مورنے مورکل پر بولڈ ہوئے۔ چندر پال 21 اورجرمینے بلیک ووڈ نے 12رنز بنائے دونوں کی وکٹیں فلینڈر نے لیں۔ دنیش رامدین بھی زیادہ دیر تک وکٹوں پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 14رنز بناسکے۔جروموے ٹیلر4 اورشیلڈن کوٹریل نے 2 رنز بنائے جبکہ سلیمان بنی6 ناٹ آئو ٹ اورکیماروچ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ نہ کرسکے۔ ورنن فلینڈر4،مورنی مورکل تین ،کائل ایبٹ اورڈین ایلگر نے ایک،ایک وکٹ لی۔جنوبی افریقی ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے کے بجائے ویسٹ انڈیز کو فالو آ ن دے دیا۔جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 رنز پر پہلی وکٹ کھو بیٹھی۔ کریگ براتھ وائٹ 20 اورڈوین اسمتھ 5 رنز بناسکے۔دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 76رنز بنالئے۔ جانسن 33 اورسیموئلز13رنز کے ساتھ وکٹوں پر موجود ہیں جبکہ فلینڈر اورمورکل نے ایک ،ایک شکار کیا۔