نئی دہلی : پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لئے حکومت نے اس کا کم از کم برآمدگی قیمت 425 ڈالر فی ٹن سے بڑھا کر 700 ڈالر فی ٹن کر دیا ہے ۔ پریس انفارمیشن کے دفتر ڈائریکٹر جنرل فرینک نرونھا نے آج ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیاز درآمد کرنے کے لئے گزشتہ دنوں جاری ٹینڈر 27 اگست کو کھولے جائیں گے ۔اس کے تحت 10 ہزار ٹن پیاز درآمد کی جائے گی۔ حکومت نے عوامی علاقے کی کمپنی ایم ایم ٹی ایس کو 10 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے اور اسے زیادہ مقدار میں دستیاب کرنے کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ دریں اثنا قومی دارالحکومت میں پیاز کی خوردہ قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد قیمت بڑھنے اور درآمد ھونے کی وجہ پیاز کی گھریلو فراہمی کی صورت حال بہتر ہوگی اور اس بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے پر پابندی لگے گی۔ ہندستان میں پاکستان، مصر اور چین جیسے غیر ملکی منڈیوں سے پیاز درآمد کیا جاتا ہے ۔