پیرس:بالی ووڈ کی اداکارہ ملکہ شیراوت اور اس کے ساتھی پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ میڈیا میں آج آنے والی رپورٹ کے مطابق ملکہ شیراوت اور اس کے ساتھی پرگزشتہ ہفتے 11 نومبر کو پیرس میں حملہ کیا گیا۔ اپنے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے حملہ آوروں نے ملکہ شیراوت کے چہرے پر گھونسہ مارا اور آنسو گیس چھوڑے ۔
حملہ آور نے ملکہ شیراوت سے ہینڈ بیگ کو بھی چھیننے کی کوشش کی۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ امریکی ریئلیٹی اسٹار کم کرداشیا ن پر بھی ایک ماہ پہلے پیرس میں حملہ کیا گیا تھا اور ایک ہوٹل سے ان کا سامان لوٹ لیا گیا تھا۔’