ممبئی ۔معروف سوشلائٹ اور امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن اور بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان حال ہی میں ایک تقریب میں یکجا ہوئے۔اطلاعات کے مطابق دونوں اداکاروں نے خوب مستی کی اور رقص کیا۔ان دونوں کا رقص میں ساتھ دینے کے لیے گلوکار میقہ سنگھ وہاں مجود تھے۔سلمان اور پیرس ہلٹن
دونوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، اگر یہ اتفاق تھا تو بڑا حسین اتفاق تھا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک نجی محفل میں یہ تینوں ستارے مدعو تھے۔پیرس ہلٹن نے بعد میں سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’گڈ ٹائمز ان انڈیا ود مائی فرینڈ سلمان خان‘یعنی اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ بھارت میں اچھا وقت گزرا۔پارٹی کے دوران گلوکار میقہ نے اپنے گلے سے اتارار ہیرے کا ایک پینڈنٹ پیرس ہلٹن کو تحفے میں پیش کیا اور سلمان خان نے اسے پیرس کے گلے میں پہنایا۔پیرس ہلٹن نے ٹوئٹر پر بھارت کے شہر پونے تک کے اپنے سفر کا ذکر کیا اور لکھا کہ 24 گھنٹوں کے طویل سفر کے بعد وہ پونے پہنچی تو تھکاوٹ اور جیٹ لاگ سے دوچار تھیں۔اسی سال اکتوبر میں پیرس ہلٹن بالی وڈ سٹار ریتک روشن سے دبئی میں ملی تھیں اور انھیں ’ہاٹ‘ کہا تھا۔پیرس ہلٹن اس برس بالی وڈ کے اداکاروں سے متلی رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ بھی اداکارہ سنی لیونی کی طرح بالی وڈ میں فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔اس موقع پر پیرس نے ریتک روشن کے ساتھ کھل کر فلم کرنے کی تمنا بھی ظاہر کی تھی۔