بحرین ۔سہارا فورس انڈیا نے یہاں بحرین گراں ۔ پر ی میں سیشن کا اپنا بہترین نتائج حاصل کیا ۔ اس کے ڈرائیور سرگیو پیریج نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو دوسرا پوڈیم مقام دلایا ، جبکہ ان کے ساتھی نکو ہولبرگ پانچویں مقام پر رہے ۔ گرڈ پر پانچویں مقام سے شروع کرتے ہوئے پیریج ریڈ بل کے ڈینیل رکیارڈو سے ملے چیلنج کے باوجود تیسرے مقام پر رہے ، وہ فاتح ڈرائیور کے وقت سے 24۔ 067 سے پیچھے رہ گئے۔ اس سے سہارا کی ٹیم دوسری بار پوڈیم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ اٹلی کے جیان کارلونے سہارا فورس انڈیا کو 2009 بیلجیم گراں ۔پری میں پہلا پوڈیم مقام دلایا تھا ، تب وہ دوسرے مقام پر رہے تھے ۔ پیریج کے ساتھی کینبرگ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے
ہوئے گرڈ پر 11 ویں مقام کے آغاز کو پانچویں مقام میں تبدیل کیا۔پیریج کوپوڈیم مقام سے 15 پوائنٹس ملے جبکہ کینبرگ کو پانچویں مقام پر رہنے کے لئے 10 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔ اس سے سہارا فورس انڈیا نے سیشن میں دوسری بار دہائی کے پوائنٹس حاصل کئے ۔ ان 25 پوائنٹس سے سلورسٹون کی ٹیم کنسٹرکٹرس ٹیبل میں 44 پوائنٹس سے مرسڈیز ( 111 پوائنٹس ) سے پیچھے دوسرے مقام پر ہے ۔کینبرگ نے مسلسل تیسری بار سب سے اوپر 10 مقام حاصل کیا ، وہ 28 پوائنٹس سے ڈرائیور ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہیں ۔ وہ مرسیڈیز کے نیو روسبرگ ( 61 ) اور لیوس ہیملٹن ( 50 ) کی جوڑی سے پیچھے ہیں ۔ لیوس ہیملٹن بحرین گراں ۔پر ی میں مرسیڈیز کے ساتھی روجبرگ کو پچھاڑکر چوٹی پر رہے ۔ اس سے وہ جوآنفینگیوطرح 24 جیت کی برابری کرنے میں کامیاب رہے ۔ ہیملٹن نے ملیشیا میں گزشتہ ہفتے بھی ریس جیتی تھی ، وہ روجبرگ سے 1۔ 085 سیکنڈ سے آگے رہے اور انہوں نے مرسیڈیز ٹیم کو ایک اور جیت دلائی ، جس نے اس سیشن میں تمام تینوں ریس جیتی ہیں ۔
ریڈ بل کے ڈینیل رکیارڈو نے 13 ویں مقام سے شروع کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے ۔