حاجی پور، 5 نومبر: بہار میں ویشالی ضلع کے گورول تھانہ کے پیراپور مدار گاؤں میں کل رات پیسے کے جھگڑے کو لیکر بیٹے نے باپ کو چاقو سے ریت کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ستیندر بیٹھا کے باپ ویریندر بیٹھا کے ساتھ گھر میں پیسہ کے معاملہ پر جھگڑا چل رہا تھا جس کے دوران بیٹے نے چاقو سے باپ کا گلا کاٹ ڈالا۔
ذرائع نے بتایا ہیکہ پولیس نے آج صبح ستیندر کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے حاجی پور صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔