نیویارک۔ تجربہ کار ہندوستانی ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور ان کے چیک جمہوریہ کے جوڑی دار راڈیک اسٹیپانیک نے یہاں دوسرے راؤنڈ میں براہ راست سیٹوں میں جیت درج کر یو ایس اوپن کی مرد ڈبلز مقابلے کے پری کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہ
ے۔ چھٹی سیڈ جوڑی نے چینی تائی پے کے این سن ل اور چیک جمہوریہ کے جریویسلے کی جوڑی کو ایک گھنٹے 23 منٹ تک چلے مقابلے میں 7۔ 6۔ 3، 6۔ 3 سے شکست دی۔اب پیس۔اسٹیپانیک کی جوڑی مارسیل گرینولرس اور مارک لوپیز کی 11 ویں ترجیح حاصل ہسپانوی جوڑی اور رابنیاسے اور اگور سسلگ کی ہالینڈ کی جوڑی کے درمیان مقابلے کے فاتح سے بھڑیگی۔جونیئر مقابلے میں اوجسونی سنگھ نے مقامی مضبوط دعویدار ایلیکجینڈرا سینفورڈ کو 6۔ 3، 6۔ 2 سے ہرا کر کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔