کانپور شہر (نامہ نگار)پیس پارٹی کانپور شہر کے پارلیمانی امیدوار ناصر خاں نے آج بیکن گنج دادامیاں میں عوامی رابطہ مہم شروع کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پسماندہ ومسلم سماج کا رجحان پیس پارٹی کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کو جواب دینے کے لئے عوام پیس پارٹی کو متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اوربی جے پی سمیت تمام پارٹیوں کے چہرے اور نظریات ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی سے لیکر آج ملک میں ہزاروں فسادات ہوچکے ہیں اس کے لئے فرقہ پرست جماعت ذمہ دار ہیں۔