بارہ بنکی (نامہ نگار)پیس پارٹی کے ضلع صدر نے رکن پارلیمنٹ وکانگریس کے پارلیمانی امیدوارپی ایل پنیا کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرانے کیلئے کوتوالی میں تحریردی ہے۔ پارٹی کے پارلیمانی امیدوار راجیش ودیارتھی وضلع صدر مسعود ریاض پارٹی کے درجنوں کارکنا ن کو لیکر کوتوالی پہنچے جہاں انھوںنے پی ایل پنیا کے خلاف تحریردی ۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایل پنیا نے پیس پارٹی کارکنان کے ساتھ سازش کرتے ہوئے ایک روزنامہ میں پیس پارٹی کے ذریعہ پنیا کو حمایت دینے کی خبرشائع کرواکر صرف پارٹی کوہی دھوکہ نہیں دیا ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔کوتوالی انسپکٹررامپال یادو نے بتایا کہ انھیں تحریر مل گ
ئی ہے جانچ کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔