بارہ بنکی (نامہ نگار)پیس پارٹی کے امیدوار راجیش کمار ودیارتھی نے آج انتخابی مہم کے تحت قصبہ سترکھ، پلہری، سریاوغیرہ گاؤں کادورہ کیا۔راجیش نے رائے دہندگان سے پیس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کل اپنے بیان میں کہا کہ لڑکوں سے غلطی ہوجاتی ہے اس لئے وہ آبروریزی کردیتے ہیں۔ایس پی سربراہ کے اس بیان کی پیس پارٹی مذمت کرتی ہے۔پیس پارٹی کا خیال ہے کہ صرف نوجوانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایس پی سربراہ عدم استحکام پیدا کرکے ماحول خراب کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر راجیش ودیارتھی کے ساتھ مسعود ریاض،مولانا سلیم،ریاض انصاری،محمد زماں، وپن شریواستواور اسلام قریشی وغیرہ موجود تھے۔