کانپور (نامہ نگار)پیس پارٹی کے ریاستی سکریٹری محمد مقصود انصاری اور ریاستی سکریٹری عقیل الرحمن نے آج پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کانپور ضلع صدر محمد ناصر خاں کو کانپور شہر لوک سبھا سیٹ سے پیس پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج مشرقی اترپردیش سے لیکر مغربی یوپی تک عام مسلمان انتہائی پسماندہ طبقات دلت اور تمام محروم افراد پیس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارٹی سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیس پارٹی کم سے کم بیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے جارہی ہے۔ پورے ہندوستان میں پارٹی دوسو نشستوں پر ا
لیکشن لڑے گی۔ جن میں۳۵سے ۴۰سیٹیں جیتنے کی حالت میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پارٹی کے قومی صدر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد ایوب کی قیادت میں ہر محروم شخص اپنا مستقبل تابناک دیکھ رہاہے۔ رکن اسمبلی رہتے ہوئے خلیل آباد میں قومی صدرنے لوگوں کا دل جیتاہے اور ملک کے شہریوں کو یہ امید دلائی ہے کہ پیس پارٹی اقتدار کی حصہ داری میں مضبوطی سے آئی تو سبھی کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیکن پیس پارٹی عوام کی امیدوں پر پوری اترے گی۔پریس کانفرنس میں محمد عثمان، محمد بہار، انیس وارثی، وارث علی ، عزیز صدیقی ،جے ویر کشواہا، پرویز عالم ، بی کے شکلا ایڈوکیٹ، انل سنگھ گوڑ، چندریکا پرساد دیویدی وغیرہ موجود تھے۔