سدھارتھ نگر(نامہ نگار)پارلیمانی انتخاب میں ملی زبردست ناکامی کے بعد پیس پارٹی صدر نے اتوار کو ضلع صدردفترپر کارکنان کے ساتھ جلسہ منعقد کیا۔جلسہ میں ناکامی کے اسباب و عوامل کا جائزہ لیاگیا۔ جائزہ کے دوران بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران کے ساتھ کپلوستو اسمبلی حلقہ کے کارکنان بھی موجود تھے۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ پارٹی کو ملی ناکامی سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ کارکنان ابھی سے ۲۰۱۷ء میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کی
تیاری شروع کردیں تاکہ پارٹی کو ریاست میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوسکیں۔