ٹوکیو : الیکٹرونک سامان بنانے والے جاپانی کمپنی پیناسونک نے اس مہینے چین کی راجدھانی بیجنگ کے پلانٹ میں موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمرے میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹری بنانے کا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب ۱۳۰۰ ملازمین کی چھنٹنی کی جائے گی۔
کمپنی کی ترجمان یایوئی واتانبے نے کہا کہ نئی تکنیک آنے کے سبب عالمی بازار میں اب ان چیزوں کی مانگ کم ہوتی جارہی ہے ۔ کمپنی کی توجہ اب زیادہ منافع والی لیکٹرک کار کی بیٹریاں بنانے پر مرکوز ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جولائی کے آخر میں ملازمین کو کارخانہ میں لیتھیم آئن بیٹری بنانے کا کام بند کرنے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔مائکروسافٹ کمپنی کے ہاتھوں ۲۰۱۴ میں فروخت ہوئی فن لینڈ کی موبائل بنانے والی کمپنی پیناسونک کے بیجنگ پلانٹ میں بننے والی بیٹریوں کی سب سے بڑی خریدار تھی۔خیال رہے کہ پیناسونک نے بیجنگ یونٹ کو ۲۰۱۰ میں سینیو الیکٹرک سے خریدا تھا۔