اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی میں فریکچر سے صحتیاب ہو رہے ہیں تاہم انہیں آئی پی ایل 7 کے میچز کیلئے فٹ ہونے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے ۔ دہلی ڈیرڈیولس کیمپ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پیٹرسن نے تین پریکٹس سیشنس میں اپنے کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی ۔ انہوں نے پانچ گھنٹوں تک ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور مشورے بھی دئے تاہم انہوں نے خود پریکٹس کرنے سے گریز کیا ۔ ان کے سیدھے ہاتھ کی انگلیوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ کیون پیٹرسن نے نیٹس میں بھی پوری طرح سے بیٹنگ نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے فیلڈنگ میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کچھ دیر وارم اپ ضرور کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کیون پیٹرسن کے انگلی میں فریکچر ہے ۔ اسی لئے وہ پریکٹس میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ایک معروف ڈاکٹر سے ان کے علاج کیئے رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہیں ڈاکٹر سے متحدہ عرب امارات میں ملنا ہوگا ۔ امکان ہے کہ ان کا وہاں علاج کیا جائیگا تاکہ وہ تیزی سے صحتیاب ہوسکیں اور پہلے میچ میں حصہ لے سکیں۔ تاہم ان کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے ۔ پہلے دو میچز میں پیٹرسن کا کھیلنا مشکل ہی نظر آتا ہے ۔ ڈیر ڈیولس کے انتظامیہ نے تاہم اس کو زیادہ اہمیت دینے سے گریز کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ پر صرف سوجن ہے ۔ انہیں پہلے زخم آیا تھا اور اب اس پر سوجن آئی ہے ۔ وہ زیادہ مشقت نہ کرتے ہوئے صرف احتیاط کر رہے ہیں۔
پیٹرسن نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ معمولی تکلیف ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس میں شت پیدا ہو اس لئے وہ احتیاط کر رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن آئندہ چند دنوں میں دوبئی میں آغاز ہونے والا ہے اور اس کے آخری مرحلہ کے میچس ہندوستان میں کھیلے جائیں گے ۔