لکھنؤ،30مارچ(یو این آئی)اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی)کا پہلا پرچہ لیک ہونے کے خبروں کے پیش نظر حکومت نے اس امتحان کو رد کرنے
کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولس(ڈی جی پی)اروند کمار جین نے دعوی کیا تھا کہ صبح کو ہونے والے امتحانات کا پرچہ لیک ہوگیا تھا اور اسے واٹس اپ پر دیکھا گیا
ہے ۔
لیکن اس کے بعد یو پی پی ایس سی نے دعوی کیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور سارے معاملات درست ہیں۔بعد ازاں،ریاستی چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ان
تمام معاملات کی بابت کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی حقائق کا پتہ چل جائے گا۔
دریں اثنا، اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھیلش یادو کے حکم پر یو پی پی ایس سی کے امتحانات کو رد کر دیا گیا ہے ۔
اس کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں طلبہ نے یو پی پی ایس سی کے چیئر مین انل یادو کے خلاف مظاہر ہ کیا اور انہیں بد انتظامی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔