حیدرآباد:ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کی جانب سے اس ماہ کی 22تاریخ کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 34راکٹ کو چھوڑا جائے گا اس سے قبل 20جون کو اسے چھوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کرتے ہوئے اسرو نے نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے ۔ 2013 میں ڈی این ای پی آر کے ذریعہ 32سٹلائٹس کو روس نے ایک ساتھ خلا میں چھوڑا تھا ۔
اسرو ہندوستان کے کاربوسیٹ ٹو سی سمیت تمل ناڈو ‘ ستیہ بھاما یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ سات کلو ستیہ بھاما سیٹ ‘ پونے کے انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ چار کلو کے سٹلائٹ ‘ انڈونیشیا کے تین سٹلائٹ ‘ جرمنی کے دو ‘ کنیڈا امریکہ کے سٹلائٹس اس طرح جملہ 13سٹلائٹس کو ایک ساتھ کو چھوڑے گا جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ۔2008 میں اسرو نے ایک ساتھ دس سٹلائٹس کو چھوڑا تھا ۔ اب اسرو 22سٹلائٹس کو ایک ساتھ چھوڑکر ایک نیا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے ۔