آگرہ: ریلوے نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ریزرویشن کی حالت چیک کرنا آسان کر دیا ہے ۔
ریلوے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نئے نظام کے تحت مسافروں کو پی این آر چیک کرنے کے لئے اب کوئی سیکورٹی کوڈ نہیں دینا ہو گا۔ مسافر براہ راست پی این آر نمبر ڈال کر آپ ریزرو ٹکٹ کا اسٹیٹس جان سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ریلوے نے گزشتہ سال ہی اپنی سرکاری کی ویب سائٹ میں پی این آر پوزیشن جاننے کے لئے ‘کیپچے سکیورٹی کوڈ’ نافذ کیا تھا۔ اس نظام سے مسافروں کو پریشانی ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس نظام میں اگر کسی مسافر کو اپنا پی این آر چیک کرنا ہے تو اسے دس پوائنٹس کا اپنا پی این آر نمبر ڈالنے کے بعد ‘کیپچے سکیورٹی کوڈ’ بھی ڈالنا پڑتا تھا۔ اس سے مسافروں کو کافی وقت بھی برباد ہوتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مسافروں نے فیڈ بیک میں اس بات پر اعتراض کیا تھا کہ جلدی میں اگر وہ اپنا پی این آر چیک کرنا چاہیں تو انہیں اس کوڈ کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔ انہیں انگریزی کے اسمال اینڈ کیپٹل لیٹرس کے ساتھ نمبر ڈالنا پڑتا ہے ۔مسافروں کو ہو نے والی تکلیف کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے اب اس میں تبدیلی کر دی ہے ۔