نئی دہلی: عوامی شعبہ کے پنجاب نیشنل بینک کا منافع رواںمالی سال کی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں ۵ء۵۲فیصد گھٹ کر ۵۰۵کروڑ روپئے رہ گیا جبکہ گذشتہ مال سال کی اسی مدت میں یہ ۱۰۶۶کروڑ روپئے تھا۔ بینک نے بتایا کہ زیر جائزہ مدت میں اس کی سود سے آمدنی دس فیصد بڑھ کر ۵۴ء۴۰۱۵کروڑ روپئے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں یہ ۳۶۴۹کروڑ روپئے تھی۔ بینک نے کہا کہ پروویژن بڑھنے ، سرمایہ کاری کم ہونے سے دوسری سہ ماہی میں اس کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔
وہیں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کی دوسری سہ ماہی کا منافع گذشتہ سال اسی مدت میںحاصل منافع کے مقابلہ میں ۵ء۸۲فیصد گھٹ کر ۹۲ء۱۶۸۳کروڑ روپئے رہ گیا۔ حکومت کی جانب سے طے قیمت پر ڈیژل اور پکوان گیس کی فروخت پر ہونے والے نقصان کی پوری طرح تلافی نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کا منافع کم ہوا ہے۔ ممبئی شیئر بازار کو بھیجی گئی اطلاع میں انڈین آئل نے کہا ہے کہ ۱۴-۲۰۱۳ء کی دوسری سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) مدت میں اس کامنافع ۹۲ء ۱۶۸۳کروڑ روپئے رہا ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں ۹۶۱۱کروڑ روپئے رہا تھا۔ موصو ل اطلاع کے مطابق اس دوران کمپنی کی کل فروخت ۴۹ء۱۰۹۸۵۹ کروڑروپئے رہی جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں یہ ۲۹ء۱۰۵۷۹۱ کروڑ روپئے رہی تھی۔
اس کے علاوہ سن ٹی وی کو ستمبر میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران ۱۶ء۱۶۹کروڑ روپئے کا منافع ہوا ہے۔ جو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی سے ۵۴ء۱۱فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کو ۶۵ء۱۵۱کروڑ روپئے کا منافع ہوا تھا۔ یہ اطلاع کمپنی نے ممبئی شیئر بازار کو دی ہے۔ ستمبر میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی دیگر آمدنی بھی بڑھ کر ۴۱ء۴۶۶کروڑ روپئے پہنچ گئی جو گذشتہ سال اسی سہ ماہی میں ۶۱ء۹کروڑ روپئے تھی۔ کمپنی کے دیگر اخراجات بھی ۸۸ء۱۲ فیصد بڑھ کر ۲۹ء۲۴۶ کروڑ روپئے پر پہنچ گئے۔ جو گذشتہ سال کی مساوی سہ ماہی میں ۱۷ء۲۱۸کروڑ روپئے تھے۔