لکھنؤ:مہانگر ۵۳ویں بٹالین پی اے سی میںتعینات ایک فالوور کی گزشتہ شب موت ہوگئی ۔پولیس کاکہناہے کہ اس کی موت بیماری کے سبب ہوئی ہے ۔
انسپکٹر مہانگر نے بتایاکہ سنجے ناتھ تیواری نے بتایاکہ بارہ بنکی حیدر گڑھ کے رہنے والے ۵۵سالہ جے رام مشرا مہانگر واقع ۵۳ویں بٹالین پی اے سی میں فالوور کے عہدے پر تعینات تھے ۔موجودہ وقت میں وہ اپنے بیٹے اودھیش اور بہو کے ساتھ پی اے سی احاطہ میں رہ رہے تھے ۔بتایاجاتاہے کہ اتوار کی شب وہ کھاناکھانے کے بعد سو گیا۔ صبح بیٹے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کی اس کے والد کی موت ہوچکی ہے ۔ اطلاع پاکرموقع پرپہنچی پولیس نے تفتیش کرکے جے رام کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہناہے کہ جے رام کی موت بیماری کے سبب ہوئی ہے ۔