لندن۔انگلینڈ کے پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرا ینگس پورٹر نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کو ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے دوران ہندوستانیوں کے توہین آمیز الفاظ ’تعریف‘ کی طرح لینا چاہئے تھا۔ پورٹر نے کہا تھا کہ معین کیلئے اچھا ہے کہ اس کی نظر انداز کرنے کی بجائے ہوٹنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا اسے اس تعریف کی طرح لینا چاہئے۔ آپ اسی کی ہوٹنگ کرتے ہیں جس سے آپ کو ڈر ہوتا ہے۔ اسے مثبت طور پر لیں۔ نظر انداز سے اچھا ہے کہ ہوٹنگ ہو ہر طرف سے تنقید کا سامنا کے بعد
پورٹر نے اس بیان پر معافی مانگ لی۔