لاہور۔پابندی کا شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ باؤلنگ ایکشن سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پی سی بی نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں ہی ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں نے قومی باؤلر سعید اجمل کو وضاحتی بیان دینے پر مجبور کر ہی دیا۔ سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں اجمل نے کہا کہ ان کے بورڈ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی منفی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت سے متعلق جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ان کے اور کرکٹ ٹیم کے مفاد میں ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ ان کے مفاد کا خیال رکھا ہے۔ بورڈ نے پہلے بھی سپورٹ کیا۔