لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے بھی 14 رکنی اے ٹیم کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کے مطابق زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف کے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کی سربراہی مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، محمد حفیظ، فواد عالم، اسد شفیق، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، عمران خان، راحت علی اور جنید خان شامل ہیں۔ 15 رکنی ون ڈے سکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ دیگر احمد شہزاد، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شعیب ملک، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ 15رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی کپتانی شاہد خان آفریدی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مختار احمد، عمر اکمل، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شعیب ملک، عامر یامین، محمد عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر، محمد رضوان اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔ فواد عالم کو پانچ سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے 14 رکنی اے ٹیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اے ٹیم کی کپتانی جنید خان کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، خرم منظور، فواد عالم، عمر امین، علی اسد، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، عدنان اکمل وکٹ کیپر، محمد اصغر، ظفر گوہر، احسان عادل، ضیا ء الحق اور میر حمزہ شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق نوید اکرم چیمہ مینجر، ہیڈ کوچ وقار یونس، مشتاق احمد سپنگ بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن، ڈاکٹر فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل سلیم، اسسٹنٹ مینجر شاہد سلیم، سیکورٹی مینجر میجر اظہر عارف، کرکٹ تجزیہ کار طلہ بٹ اور مالشی ملنگ علی شامل ہے۔ فیزیو برایڈروبنسن پرتگال میں موجود ہونے کی وجہ سے دورہ زمبابوے میں شامل ہیں تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔