نئی دہلی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان سمیت ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی کوکپتان کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ دفاعی حکمت عملی اختیارکرنیوالا کپتان میچزنہیں جتواسکتا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان، بھارت اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی کوورلڈ کپ دوہزارپندرہ کیلئے دلیرکپتان منتخب کرنا ہوگا۔ دفاعی حکمت عملی اختیار کرنیوالا کپتان میچزنہیں جتواسکتا۔ شاہد آفریدی کوکپتان بنانے کافیصلہ بورڈ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں اتنی بری بالنگ ہوئی کہ دودن تک نیند نہیں آئی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کی مضبوط ٹیم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ بگ تھری کے دباؤکے باوجود قومی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیم شاندا رپرفارمنس دیرہی ہے۔