جے پور، یکم نومبر ( یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبر کے خلاف معاملے کو سیاسی اغراض پر مبنی بتاتے ہوئے کہا کہ مسٹر چدمبرم کو جلد ضمانت ملنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ مسٹر گہلوت نے آج نئی دہلی میں صحافیوں سے کہا کہ سپریم کورٹ مسٹر چدمبرم کو ایک معاملے میں ضمانت دے چکا ہے، دوسرے معاملے میں بھی انہیں ضمانت ملنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے 45 سال ملک کی خدمت کی ہو، اسے یہ انعام ملا ہے ۔ ہم لوگ 25 سال قبل مسٹر نرسمہا راؤ کے وقت وزیر تھے تب مسٹر چدمبرم بھی وزیر تھے ۔ اس سے پہلے وہ خدمات ا نجام دیتے آ رہے ہیں ۔ انہیں بغیر کسی مقدمے کے بغیر کسی معا ملے کے اور بغیر کسی الزام کے، مسز مکھرجی جو خود اپنی بیٹی کے قتل کے معاملے میں جیل میں ہے، کی گوہی کی بنیا د پر انہیں جیل میں بند کر کے جمہورت کا قتل کیا جارہاہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسٹر چدمبرم کو سازش کے تحت جیل میں ڈالا گیا ہے ۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ مسٹر چدمبرم کو ملک کی فکر ہے ۔ ہم ملک میں کساد بازاری کی باتیں کر رہے تھے اس میں ملک کے کیا حالات ہوں گے ۔ برآمدات میں کمی آئی ہے، زراعت اور صنعتوں کے برے حالات ہے، کسانوں کا کیا ہوگا،
اس وقت بھی چدمبرم جیل میں بیٹھے بیٹھے فکر کر رہے ہیں ۔ جو محب وطن ہو گا وہ ہمیشہ ملک کے مستقبل کی فکر کرے گا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر مسٹر چدمبرم کو نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 80 سے زائد افراد کے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں ۔ مختلف ریاستوں میں وزیر اعظم دفتر نگرانی رکھتا ہے ۔ وہاں کی ایجنسیاں سرگرم ہو جاتی ہیں پھر کارروائی شروع کر دی جاتی ہے ۔ لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بھی لوگ ڈر تے ہیں۔مسٹر گہلوت نے کہا کہ سیاسی انتقام کی مثال ملک کی سیاسی تاریخ میں ہے تو وہ مسٹر چدمبرم کا جیل میں رہنا ہے ۔ انہوں نے کوئی قتل نہیں کیا ہے، کوئی جرم نہیں کیا ہے
۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے ۔ اس کے نتایج این ڈی اے حکومت کو بھگتنے پڑیں گے ۔ ہریانہ اور مہاراشٹر میں اس کے نتایج سامنے آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم الیکشن جیتنے کے لیے ایسے حربے اپنا رہے ہیں ۔ کبھی دفعہ 370 کی بات کرتے ہیں اور کبھی سرجیکل سٹرائک کی ۔انتخابات کل ہے آج سرجیکل سٹرائک ہو رہی ہے، تو یہ ملک بیوقوف نہیں ہے، ملک بہت سمجھدار ہے ۔