جب سے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے اعلان کیا تھا اس وقت سے عامر خان کی “پی کے” نے لوگوں اور میڈیا میں کافی دھوم مچا رکھی ہے اور پرستاروں کے اندر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ان کی توقعات آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔اب یہ فلم سینماگھروں میں پہنچ گئی ہے اور لوگ بے تابی سے اسے دیکھنے کے لیے وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔عامر خان، انوشکا شرما، سوشانت سنگھ راجپوت، بومن ایرانی اور سنجے دت اس کی مرکزی کاسٹ کا حصہ ہیں اور اب تک عامر خان اس کی انوکھے انداز سے پبلسٹی بھی کرتے رہے ہیں۔
مگر کچھ وجوہات “پی کے” کو لازمی دیکھے جانے والی فلم بناتی ہیں۔”پی کے” تھری ایڈیٹس سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی نئی مشترکہ کاوش ہے۔ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا اس سے پہلے مل کر تھری ایڈیٹس، منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکے ہیں اور ان دونوں نے “پی کے” کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔اس فلم کی تیاری میں دو برس کاعرصہ لگا اوراس میں انہوں نے اپنی پوری صلاحیت لگا دی ہے جو اس فلم کو دیکھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔سٹوری کا تجسس:پی کے کی کہانی اور مرکزی خیال ابھی تک کسی کو معلوم نہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس بارے میں کافی کہانیاں بھی تیارکرلی ہیں، اس کے پروموز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بولی وڈ میں اس سے پہلے کبھی ایسی داستان بیان نہیں کی گئی اوراس کی اسٹوری فلم کی سب سے بڑی ہائی لائٹ ہے۔عامر خان کا نیا روپ:مسٹر پرفیکٹ یقیناً اس فلم کو دیکھنے کے لیے سب سے بڑی وجہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں نبھایا، ان کے مختلف روپ اور انوکھا انداز اس فلم کو خاص بناتے ہیں۔انوشکا شرما کی عامر اور سوشانت کے ساتھ کیمسٹری:”پی کے” کے پروموز سے پتا چلتا ہے کہ انوشکا شرما نے ایک دلچسپ کردار ادا کیا ہے اور ان کی پرفارمنس حیرت انگیز رہی ہے، وہ عامر خان اور سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں گی اور ان کی کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔بومن ایرانی اور سنجے دت کی پرفارمنس:بومن ایرانی اور سنجے دت اس سے پہلے بھی راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب یہ دونوں “پی کے” میں بھی نظر آئیں گے ان کے کرداروں اور اداکاری نے اس فلم کی کشش کو بڑھا دیا ہے۔تفریحی عنصر:راج کمار ہیرانی اپنے تفریحی انداز کی بناء پر جانے جاتے ہیں اور “پی کے” کے
پروموز میں بھی کافی کامیڈی نظر آئی جو کہ مزاح کے پسند کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔موسیقی اور بیک گراﺅنڈ اسکور:اجے اتل، شانتانو موتیرا اور انکیت تیواری نے اس کی موسیقی کو مرتب کیا ہے اور اب تک اس کے کئی گانے ہٹ بھی ہوچکے ہیں اور یہ موسیقی بھی اس فلم کی جانب لوگوں کو کھینچے گی۔میک اپ کاسٹیومز اور آرٹ ڈائریکشن:”پی کے” کے پروموز میں نظر آتا ہے کہ میک اپ، کاسٹیوم ڈیزائن اور آرٹ ڈائریکشن میں زبردست کام کیا گیا ہے خاص طور پر عامر خان کے مختلف بہروپ کے لیے یہ کام حیرت انگیز ہے۔فلم کا پیغام:راج کمار ہیرانی کی فلموں کو ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے جانا جاتا ہے اور “پی کے” بھی الگ نہیں، کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اس فلم کو خصوصی شو میں دیکھا اور پھر یہ بہت مضبوط پیغام کے ساتھ تیار کی جانے والی زبردست فلم ہے جسے لوگوں کو لازمی طور پر دیکھنا چاہئے۔