لکھنؤ( نامہ نگار)عامر خان کی فلم پی کے کولے کرجہاںملک بھرمیں مخالفت کاشکار ہورہی ہے وہیں اس کااثر آج راجدھانی میں بھی دکھنے لگاہے ۔پی کے فلم میں مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے سے ناراض ہندویواواہنی کے حامیو
ںنے اسمبلی کے سامنے واقع پرتبھا سنیماپرزبردست مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی ۔لیکن موقع پرموجود بڑی تعداد میں پولیس فورس نے حالات کوقابومیںکرلیا۔ ہندو یوا واہنی کے کارکنان سنیما گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کی فراق میںتھے۔ لیکن پولیس نے ان کے منصوبوں پرپانی پھیردیا ۔ ہندویواواہنی کے شہر صدر سنیل شکلا نے بتایا کہ فلم میں ہمارے دیوی دیوتائوں کوغلط طریقے سے دکھا کرہندوسماج کو بدنام کیاگیا۔
جس کے سبب پورے ملک میں فلم کی مخالفت اورسنیماگھروںمیں توڑپھوڑ کی جارہی ہے ۔اگر ریاست میں فلم لگائی گئی توتحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ مظاہرہ کے دوران ضلع انچارج انوبھوشکلا ، امررستوگی، انوراگ مشرا، سچن تیواری ،امیش راوت سمیت بڑی تعدادمیں تنظیم کے کارکنان موجودتھے۔راجدھانی کے کچھ لوگوں سے جب فلم کے بارے میں پوچھاگیا تو مہانگر کے باشندے نٹورسنگھ چوہان کاکہنا ہے کہ مظاہرہ سے فلم کی تشہیر ہورہی ہے وہیں تروینی نگر کے رہنے والے ارجن ورما،یوگیش کمارنے مخالفت کوفلم کوہائی لائٹ ہونا بتایا ہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ فلم میں مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔لیکن عوام کے مفاد کیلئے ہے۔