آسٹریلوی ماہرین نے پیاس میں کمی کے لیے مشروبات کے بجائے چائے اور کافی کو زیادہ سود مند قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں یہ ثابت کیا ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال پینے کے مشروبات کی نسبت پیاس میں زیادہ کمی کا باعث ہوتا
ہے۔
آسٹریلین تحقیق کار ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس نے بتایا کہ پچھلے ۳۰سالوں سے بوتلوں کا استعمال ایک فیشن بن چکا ہے جس کو نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے جسم کو روزانہ۲لیٹر تک محلول کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے ضروری نہیں کہ وہ پانی ہی ہو بلکہ یہ کافی اور چائے بھی ہو سکتی ہے۔ وکٹوریہ کی لاٹروب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس کے مطابق جسمانی ضرورت کے بہتر پانی کا وافر مقدار میں استعمال درست نہیں ہے. انہوں نے دن میں آٹھ گلاس پانی کا استعمال جسم کے لیے فائدے مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے ۳۰سال قبل پلاسٹک بوتلیں بالکل نظر نہیں آتی تھیں جبکہ آج یہ صرف فیشن بن چکا ہے۔ ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس نے بتایا کہ ہمارا اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ پانی کے بجائے چائے اور کافی کا استعمال جسم میں پیاس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔