لکھیم پور- کھیری:اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے نگھاسن علاقے میں چائے بناتے وقت لگی آگ سے گاؤں کے تقریباً 120گھر جل کر راکھ ہوگئے ۔آگ میں 22مویشی بھی زندہ جل گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام پرتھی پوروا کے رہنے والے موجی لال کی بیوی گنگا جلی گھر میں چائے بنا رہی تھی۔اسی وقت اچانک آگ گھر میں پھیلتی چلی گئی تیز ہواکی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی جس کی وجہ سے 120گھر جل کر راکھ ہوگئے ۔موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پایا۔آگ میں گجراج کی تین گائے ،پرہلاد کے تین بکرے ،ایک بچھڑا، رام کھلان کی 13بکریاں ،دھرم پال کا ایک بچھڑازندہ جل گئے ۔ہلکا لیکھپال نے موقع کا معائنہ کاکے آگ سے جلے گھروں کا سروے کیا اور ہر ممکن مالی امداد فراہم کرانے کی یقن دہانی کی ہے ۔