کولکاتہ (بھاشا) اس سال ملک میں چائے کی پیداوار ۱۲۰ کروڑ کلو گرام سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔گذشتہ سال ملک میں ۱۲۰ کروڑ کلو گرام چائے کی پیداوار ہوئی تھی۔ چائے بورڈ کے چیئرمین سدھارتھ نے نامہ نگاروں سے بتایا کہ گذشتہ سال ملک میں چائے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تھی اور اس سال اس میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مانسون کے سبب ۱ء۳ کروڑ کلوگرام فصل کانقصان ہوا ہے۔ لیکن آئندہ مہینوں میں زیادہ پیداوار سے اس کی بھر پائی ہوجائے گی۔ اس درمیان سدھارتھ نے کہا کہ چائے بورڈ کچھ علاقوں میں بند پڑے چائے باغانوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد
کے لئے مغربی بنگال حکومت سے رابطہ کرے گا۔ انھوںنے کہا کہ ہم جلد ہی ریاستی حکومت سے رابطہ کرکے مزید امکانات تلاش کرنے کی کوشش کریں گے کہ دونوں فریق مغربی بنگال میں بند پڑے پانچ باغانوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے کس طرح مل کام کرسکتے ہیں۔ سدھارتھ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جلپائی گڑی میں رائے پور چائے بغانا میں مبنیہ طور پر فاقہ کشی کی خبریں آرہی ہیں۔ یہ بغان بندہونے سے اس میں کام کرنے والے تمام لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔