لکھنؤ(نامہ نگار)چارباغ ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی شام اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ریلوے پلیٹ فارم نمبر ایک پر مشتبہ حالت میں ایک بیگ پایا گیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی، آر پی ایف کے اعلیٰ افسر فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے بیگ کا معائنہ کر کے بم کو ناکارہ کر دیا۔ وہاں موجود لوگوںکو جب پتہ چلا کہ یہ ماک ڈرل ہے تب لوگوں نے راحت کی سانس لی۔سنیچر کی شام تقریباً پونے چار بجے چارباغ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ڈپٹی اسٹیشن منیجر کے کمرے کے باہر ایک بیگ لاوارث حالت میں پڑا ملا۔ جس سے مسافروں میں ا
فراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فوراً جی آرپی نے پہنچ کر گھیرا بندی کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی ریلوے کرن کمار، تھانہ انچارج شیو پرکاش سونکر، پی اے سی کمپنی، آر پی ایف، فائر سروس، جی آر پی لائن کی فورس ، ڈاگ اسکوائڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ دستے نے بیگ کو کھولا اور اس میںرکھے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ وہاںموجود مسافروںکو تب تک یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ اس پورے معاملہ کو حقیقت سمجھ رہے تھے ان کوجب یہ پتہ چلا کہ یہ ماک ڈریل ہے تب سب نے راحت کی سانس لی۔