لکھنؤ:چار باغ ریلوے اسٹیشن پر گرمی کے دنوںمیں بھی پینے کے پانی کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ اسٹیشن پر آنے جانے والی ٹرینوںمیں مسافر اس گرمی میں گرم پانی پینے پر مجبور ہیں۔ وہیں مسافروں کی یہ دقت کسی بھی ریلوے افسر کو نہیں دکھ رہی ہے۔ اسٹیشن منیجر سے لیکر شمال مشرقی ریلوے کے سینئر افسران اس معاملہ کو لیکر ذرا بھی فکر مند نہیں دکھ رہے ہیں۔ اسٹیشن پر دوپہر میں آنے والی زیادہ تر ٹرینوں کے مسافر پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ اسٹیشن کے ہر پلیٹ فارم پر لگے نل یا تو خراب ہیں یا پھر اس میں گرم پانی آرہا ہے۔اس گرمی میں چار باغ آنے والے مسافروںکو مجبوری میں گرم پانی ہی پینا پڑ رہا ہے۔ وہیںاس موقع پر فائدہ پانی کا اسٹال لگانے والے اٹھا رہے ہیں۔