ممبئی (بھاشا)انتخابی نتائج کے بعد شیئر بازار میں چار دنوں سے جاری تیزی کے سلسلہ پر آج منافع وصولی نے بریک لگادیا۔ کمزور عالمی رخ کے درمیان سینسیکس ۷۸عدد ٹوٹ کر ریکارڈ نچلی سطح سے نیچے آگیا۔ گذشتہ چار سیشن میں ۵۶۲عدد کا فائدہ درج کرنے والابمبئی شیئر بازار کا ۳۰شیئروں والا سینسیکس ۸۶ء۷۸عدد یا ۳۲ء۰فیصد کے نقصان سے ۰۲ء۲۴۲۹۸عدد پر آگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۶۰ء۲۲عدد ٹوٹ کر ۹۰ء۷۲۵۲عدد پر آگیا۔ کاروبار کے دوران دن کی نچلی سطح ۷۰ء۷۲۰۶عدد بھی چھوا۔سرمایہ جاتی سامان ،بینکنگ ،تیل،گیس اور صحت خدمات کمپنیوں کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری محاذ کی لوک سبھا انتخابات میں شاندارجیت کے بعد ۱۶مئی کو سینسیکس ۲۵۳۷۵۰۶۳اور نفٹی ۵۰ء۷۵۶۳عدد کی ریکارڈ کی بلندی پر پہنچ گئے تھے۔ بروکروں نے کہا کہ حالیہ تیزی کے بعد بازار میں کچھ زیادہ خرید ہوچکی ہے۔ انہو
ں نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ تک خرید کرنے والے غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت ہونے سے سینسیکس نیچے آیا۔ شیئر بازاروں کے عارضی اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے کل ۵۳ء۱۰۴کروڑ روپئے کے شیئر فروخت کئے۔ حالانکہ آئی ٹی ،رئیلٹی،ٹرانسپورٹ،ایف ایم سی جی ،ٹکاؤ صارفین سامان اور عوامی شعبوں کی کمپنیوں میں فائدے سے یہ گراوٹ محدود رہی۔ اس رخ کے برعکس اسمال اور مڈ کیپ شیئروں کی کارکردگی اچھی رہی۔ مڈ کیپ عدد اشاریہ ۳۴ء۱فیصد بڑھ کر ۳۶ء۸۳۴۲اور اسمال کیپ ۸۴ء۱فیصد کی بڑھت کے ساتھ ۲۸ء۸۷۵۸پر پہنچ گیا۔