رائے سین:مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چار سال سے فرار غبن کے ملزم مینیجر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بینک کی رائے سین شاخ کے مینیجر کوی کانت جیسوال کو رائے سین کوتوالی پولیس نے کل رات بھوپال کے آنند نگر میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا
سیٹی انسپکٹر ا بھے نیما نے بتایا کہ ملزم گزشتہ چار سال سے فرار تھا۔ اس پر بینک میں تین کروڑ 24 لاکھ روپے کی رقم کے غبن کا الزام ہے ۔ اس وقت یہ معاملہ بینک کے اعلی
افسران کی نظر میں آنے پر انہوں نے معاملے کی رپورٹ پولیس میں کی تھی۔ تبھی سے وہ فرار تھا۔