لکھنؤ۔اترپردیش حکومت نے جیلوں میں چار قیدیوں کو ایک ماہ کی پیرول منظور کی ہے۔ ان قیدیوں میں چھوٹکو ولد گوپال ضلع جیل گورکھپور، وجے بھان یادو ولد آنجہانی سکھراج، ضلع جیل فیض آباد، نیرج مشرا ولد آتمانند، آدرش جیل، لکھنؤ اور رنویز سنگھ ولد وجے سنگھ مرکزی جیل آگرہ شامل ہیں۔محکمۂ جیل انتظامیہ اور اصلاح نے اس سلسلہ میں سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔