کانپور:پولیس لائن میںتعینات سی او کے ساتھ ہمراہی سپاہی کی وی آئی پی ڈیوٹی سے لوٹے وقت اس کی ہی کاربائن سے یکے بعد دیگرے چار گولیاں چلنے سے موت ہو گئی۔ سپاہی کی لاش آج جیسے ہی پولیس لائن پہنچی تو کنبہ والے ہنگامہ کرنے لگے۔ کنبہ والوں نے سی او پر بیٹے کے قتل کاالزام لگاتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔ کنبہ والوں کو سمجھانے میں کئی تھانے کے سی او ،ایس او سمیت لائن میں تعینات فورس کو مشقت کرنی پڑی۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی موقع پر پہنچے اور کنبہ والوں کو سی او کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی دلاتے ہوئے خامو ش کرایا۔ ایس ایس پی نے سی او کو لائن سے ہٹا دیاہے۔ ڈی آئی جی نے اوریہ ایس پی کی قیادت میں جانچ ٹیم تشکیل کرتے ہوئے واردات کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے کہا ہے۔
اوریہ کے اجیت مل بابر میں رہنے والے لکشمی نارائن یادو فوج سے نائب صوبے دار کے عہدے سے ۱۹۹۵ میں ریٹائرہوئے ہیں۔ ریٹائر فوجی کا ۲۸ سالا بیٹا ارون یادو یوپی پولیس میں سپاہی تھا۔ سپاہی کی شادی ۲۰۰۷ میں اوریہ میں رہنے والی سنگیتا سے ہوئی تھی دونوں کے ایک چار سال کا بیٹا ہے۔ ان دنوں سپاہی کانپور میں پولیس لائن میں سی او جگدیش سنگھ کی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ گزشتہ جمعہ کو للت پور میں وی آئی پی ڈیوٹی پر سی او کے ساتھ ہمراہی سپاہی ارون اور دو دیگر سپاہی گئے تھے۔ بتایاجا رہاہے کہ لوٹتے وقت راستے میں تال بیہٹ کے نزدیک سپاہی پیشاب کرنے کی بات کہہ کراترا اور اچانک اس سے اپنی ہی کاربائن سے یکے بعد دیگرے گولیاں چل گئیں۔ سپاہی کے تئین گولیاں اور ایک سر میں لگی سنگین حالت میں اسے ببینا واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔