حیدرآباد : تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سوپن لوک کمپلیکس میں آج کار میں سوار چار حملہ آوروں نے ایک سافٹ ویئر انجینئر کاچاقو مارکر قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ انجینئر سنجے جنگ شہر کے پرسیگٹٹا علاقے کا رہنے والا ہے ۔ پولس کے مطابق صبح کے تقریباً پانچ بجے وہ سوپن لوک کمپلیکس کے نزدیک سے گزر رہا تھا اسی وقت ایک سفید کار میں سوار چار کچھ لوگوں نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا جس میں اس کی موت ہو گئی۔
واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے ۔ تاہم گشت کر رہی پولیس کی گاڑی نے ان کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا لیکن ملزم فرار ہو گئے ۔
ہلاک شدہ کے شناختی کارڈ اور موبائل فون کی مدد سے اس کے خاندان کو اس بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے ۔ لاش کو گاندھی اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے ۔
سینئر پولیس افسران نے فورنسک ماہرین کے ساتھ واردات کی جگہ کا معائنہ کیا۔ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔