متھرا(بھاشا)اترپردیش آبکاری محکمہ کے ذریعہ اتنخابات سے قبل شروع کی گئی مہم کے تحت آج ایک خصوصی ٹیم نے دو افراد کو کینٹر ٹرک میں ہریانہ ریاست کے انبالہ ضلع سے فیروزآباد آٹھ سو پیٹی شراب لے جاتے ہوئے دہلی آگرہ شاہراہ پر فرح کے قریب گرفتار کرلیا۔ آبکاری محکمہ کے انچارج سنجے یادو کے مطابق برآمد شراب کی قیمت چالیس لاکھ روپئے ہے ان کے مطابق مذکورہ شراب ہولی اور انتخابات میں تقسیم کرنے کے لئے لائی جارہی ہے۔