چکن 1/2 کلو
دہی 1 پا
گھی 1 پا
پسی پیاز 1 کپ
چاندی کے ورق 4 عدد
ابلے انڈے 4 عدد
گلاب کی پتیاں تھوڑی سی
پسی الائچی 1 چائے کا چمچہ
کیوڑا 1 چائے کا چمچہ
عرق گلاب 1 چائے کا چمچہ
ثابت کالی مرچ 1 چائے کا چمچہ
نمک 1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچے
ہری مرچ کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
ترکیب
پہلے 1/2 کلو چکن میں 1 پا دہی، 2 کھانے کے چمچے ہری مرچ کا پیسٹ، 1 چائے کا چمچہ پسی الائچی، 1 چائے کا چمچہ نمک، 2 چائے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 چائے کا چمچہ ثابت کالی مرچ لگا کر1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب1 پا گھی گرم کر کے اس میں 1 کپ پسی پیاز ڈال کر ہلکا گلابی کر لیں۔ پھر اس میں چکن شامل کر کے ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے رکھیں۔ اس کے بعد اسے ہلکی آنچ پر بھون کر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر 10 منٹ پکائیں۔ اب چولہا بند کر کے 1 چائے کا چمچہ کیوڑا اور 1 چائے کا چمچہ عرق گلاب شامل کر یں ۔ آخر میں ڈش میں نکا ل کر 4 عدد ابلے انڈوں پر 4 عدد چاندی کے ورق لگا ئیں اور اوپر تھوڑی سی گلاب کی پتیاں ڈال کر سرو کریں۔
–